اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوڈان میں فوج اور ریپڈ فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران گولیاں پاکستانی سفارتخانے کو لگ گئیں۔
سوڈان میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کر دیا، جھڑپ کے دوران ہونے والی فائرنگ سے تین گولیاں سفارتخانے کی عمارت کو لگی ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفارتی عملے کو سکیورٹی فراہم کرنا سوڈان حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستانی سفارت خانہ سوڈان پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ کا واقعہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
— Pakistan Embassy Sudan (@PakinSudan) April 19, 2023
حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سوڈان میں مقیم پاکستانی درپیش صورتحال کے تناظر میں اپنی نقل و حرکت کو محدود کر لیں۔