لاہور: (دنیا نیوز) عید اپنوں کیساتھ منانا پردیسیوں کیلئے پریشانی بن گیا، عید منانے آبائی علاقوں میں جانے کیلئے پردیسیوں نے بس اڈوں کا رخ کر لیا۔
بس اڈوں پر ٹکٹس کے حصول کیلئے پردیسیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کہیں ٹکٹس نایاب تو کہیں اوور چارجنگ کا عذاب ہے، لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والے پردیسی خوار، شکایات کے انبار لگا دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا عیدالفطر کے موقع پر سیاحتی مقامات پر خصوصی انتظامات کا حکم
دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ کا عمل سخت کر دیا، انسپکٹر ٹرانسپورٹ میاں اقبال احمد کہتے ہیں اوور لوڈنگ ، اوور چارجنگ نہیں کرنے دی جا رہی ، عوام پریشان نہ ہوں۔
پبلک ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ادھر گاڑی فل جاتی ہے واپس خالی آنے سے اخراجات پورے نہیں ہوتے، مسافروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔