زمان پارک میں 3 دن فن گالا، عمران خان کارکنوں کے ساتھ عید منائیں گے

Published On 17 April,2023 09:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عید کے 3 دنوں پر زمان پارک میں فن گالا لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے سٹالز لگائے جائیں گے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کارکنوں کے ساتھ عید منائیں گے۔

عید کے 3 دن زمان پارک پر لاہور سے کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی، عید کے دنوں پر زمان پارک پر خصوصی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔