عید الفطرکا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Published On 11 April,2023 05:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عید الفطر(شوال) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہو گا۔

عید الفطر کب ہو گی؟

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق جمعرات 20 اپریل کی شام عیدالفطر کے ہلال کی رویت نہیں ہوگی، عیدالفطر اس بار 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو ہو گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق نیا چاند جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر پیدا ہو گا۔

29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی۔