اسلام آباد: (دنیا نیوز) عید کے ایام میں لیک ویو پارک میں شہریوں کے رش کے سبب ضلعی انتظامیہ نے صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عید کے تیسرے روز عوام کے رش اور سکیورٹی کی وجہ سے صرف فیملیز کو لیک ویو پارک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کے لیے سیروتفریح کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا۔
فیصلے کے مطابق لیک ویو پارک میں 8 مئی تک صرف فیملیز کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔