کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے تفریح کے لئے کینجھر جھیل آنے والے دو جوان جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
عید کے تیسرے دن کراچی اور ملک کے دوسرے علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ کینجھر جھیل تفریح کے لئے آئے ہیں، راستہ میں اوباش نوجوانوں کی موٹر سائیکلوں پر غلط ڈرائیونگ کی وجہ سے روڈ حادثہ میں تین دن کے دوران چار نوجوان جاں بحق جبکہ سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب جھیل پر خطرے کے نشان اور ریسکیو ٹیموں کے منع کرنے کے باجود نوجوان گہرے پانی میں چلے جاتے ہیں، آج کراچی سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان سونو اور دانیال ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جس میں سے ایک نوجوان سونو کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی جبکہ دوسری لاش کی تلاش جاری ہے۔