وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Published On 13 April,2023 07:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر 2023ء کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے جس کے مطابق 21 سے 25 اپریل تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہوگا۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے جس کے بعد عید الفطر 22 اپریل 2023ء بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔