اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کیبنٹ ڈویژن نےعید الفطر پر 5 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 21 تا 25 اپریل عید الفطر کی عام تعطیلات ہوں گی۔
عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے، نوٹیفکیشن صدر مملکت، سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے جس کے بعد عید الفطر 22 اپریل 2023ء بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔