آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا نام فائنل کر لیا گیا

Published On 20 April,2023 12:58 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کیلئے چودھری لطیف اکبر کا نام فائنل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین معاملات طے ہوئے تھے، چودھری لطیف اکبر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

چودھری لطیف اکبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، مسلم لیگ ن سے سینئر موسٹ وزیر بنایا جائے گا۔