آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون؟، قانون ساز اسمبلی کا آج پھر اجلاس

Published On 18 April,2023 09:02 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج متوقع ہے۔

آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے پھر ہوگا، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

نئے وزیراعظم کا فوری انتخاب آئینی ضرورت ہے، 5 دن گزرنے کے باوجود اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب نہ کرسکی۔

حکمران اتحاد نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر دھڑے بندی کا شکار ہے، پی ٹی آئی فارورڈ گروپ اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری رشید نے ممبران اسمبلی کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان اور متحدہ اپوزیشن میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے پا گیا، گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر ریاض احمد کی صدارت میں قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا۔