وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب: قانون ساز اسمبلی نے ایجنڈا جاری کر دیا

Published On 16 April,2023 12:00 am

مظفرآباد: ( دنیا نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لئے قانون ساز اسمبلی نے ایجنڈا جاری کر دیا۔

ایجنڈے کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 2 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا، تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے کارروائی شروع ہوگی۔

وزارت عظمیٰ کے لئے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار چودھری محمد یاسین ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے حتمی امیدوار کا باضابطہ اعلان آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔