آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات

Published On 12 April,2023 11:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیر بخاری اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے پی پی پی نمائندگان سے تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں چودھری یاسین اور چودھری لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید اور سردار جاوید ایوب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ تباہ کن سیلاب میں اقوام متحدہ کی معاونت قابل تحسین رہی، بلاول بھٹو

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے جاوید اقبال بڈھانوی، قاسم مجید، نبیلہ ایوب اور عامر یاسین نے بھی ملاقات کی۔

Advertisement