اسلام آباد: ( دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب میں اقوام متحدہ کی معاون قابل تحسین رہی ہے۔
وزیر خارجہ سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈ ینیٹر جولین ہارنیس نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا متحرک رکن ملک ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے معاونت قابل تحسین ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے متحرک رکن کی حیثیت میں عالمی فورمز پر کام جاری رکھے گا۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) April 12, 2023
ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون سمیت انسانی امداد پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر خارجہ نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی شعبے میں ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کی۔