مظفرآباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلئے 3 ناموں کی منظوری دے دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے خواجہ فاروق، اظہر صادق اور چودھری انوار الحق کے نام فائنل کیے ہیں، تینوں ناموں کو آج شام کو ہونے والی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
وزارت عظمیٰ آزاد کشمیر کیلئے اپوزیشن نے کس امیدوار کو نامزد کیا ہے؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پرویز خٹک اور اسد قیصر 15 سے زائد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام کو وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر میں قائم مقام وزیر اعظم خواجہ فاروق کی صدارت میں ہوگا۔