سری نگر: (ویب ڈیسک) جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فروری 2019ء میں ہوئے پلوامہ حملے کا علم تھا مگر انہوں نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مرنے دیا۔
اپنے ایک بیان میں سابق گورنر ستیہ پال ملک نے انکشاف کیا مودی نے پلوامہ حملے کی پیشگی اطلاع کے باوجود فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا، پلوامہ ڈرامہ رچانے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے معاملے کے خلاف آواز اٹھائی تو مودی سرکار نے مجھے کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا، بھارتی وزیر اعظم مودی اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے مجھے اس پر خاموش رہنے کو کہا۔
خیال رہے کہ ستیہ پال ملک اگست 2019ء میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔