تازہ انکشافات نے پلوامہ حملے پر پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

تازہ انکشافات نے پلوامہ حملے پر پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس اور پاکستان کے خلاف خود غرض سیاسی مفادات، جھوٹ اور فریب پر مبنی بھارت کی پروپیگنڈہ مہم کا جائزہ لے گی، بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی پلوامہ حملے سے آگاہ تھا، فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا، سابق گورنر جموں و کشمیر

ترجمان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو متاثر کرنے والے اقدامات پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے اور مختلف اشتعال انگیزیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوطی اور ذمہ داری سے کام کرے گا۔