لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، رجب طیب اردوان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے زلزلہ زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے ترکیہ کا ساتھ نبھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ رجب طیب اردوان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔