وزیر اعظم آزاد کشمیر کا پروٹوکول نہ لینے کا فیصلہ، سرکلر جاری کر دیا گیا

Published On 22 April,2023 09:15 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے پروٹوکول نہ لینے کا فیصلہ کر لیا، جس کا سرکلر بھی جاری کر دیا گیا۔

سرکلر کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی تقریب میں شرکت کیلئے ضروری سکیورٹی کے علاوہ اضافی پروٹوکول اور نفری تعینات نہیں کی جائے گی، چودھری انوار الحق کی موومنٹ پر سائرن، ہوٹرز نہیں بجائے جائیں گے، ان کی موومنٹ کے دوران عام عوام کو بھی نہیں روکا جائے گا۔

مختلف اضلاع میں جانے یا تقریب میں شرکت پر معمول کے ٹریفک پلان کے علاوہ اضافی ٹریفک پولیس کی نفری نہیں لگائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہ کے موقع پر سرکاری افسران اپنے دفاتر میں ہی روٹین کے مطابق حاضر رہیں گے جب تک خصوصی طور پر انہیں بلایا نا جائے۔