سیہون شریف: زائرین کی کوسٹر الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Published On 24 April,2023 07:25 pm

سیہون شریف: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے زائرین کی کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر سیہون شریف جا رہے تھے کہ ٹھوڑی پھاٹک کے قریب زائرین کی کوسٹر کو حادثہ پیش آگیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ ہاشم خاصخیلی، 30 سالہ فریدہ، 11 سالہ ببلو اور 5 ماہ کا بچہ ایان علی اور دیگر شامل ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو مانجھند ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوسٹر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانی نقصان پر بہت افسوس ہے، متاثرین کے ساتھ بھر پور تعاون اور مدد کی جائے۔