کراچی: شہریوں کی بڑی تعداد عیدالفطر منانے سی ویو پہنچ گئی

Published On 22 April,2023 05:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عید الفطر کے موقع پر کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد سی ویو پہنچ گئی۔

بچے، بڑے اور خواتین ساحل پر عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں جبکہ نوجوان نہانے کیلئے پانی میں اتر گئے، بچوں نے بائیک رائیڈنگ اور نوجوان سیلفیاں لیتے رہے۔

عید الفطر کے موقع پر شہر کے سب سے بڑے تفریحی مقام پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی سی ویو پر موجود ہے۔