کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو رہا کر دیا گیا، سابق وفاقی وزیر کو 6 دن حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
لانڈھی جیل سے رہائی کے بعد علی زیدی کا تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا، سابق وفاقی وزیر علی زیدی رہائی کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جیل سے انصاف ہاؤس پہنچے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ سارے کراچی کی سپورٹ کا شکر گزار ہوں، دل سے پی ٹی آئی فیملی کا شکر گزار ہوں، جس شخص سے میں کبھی نہیں ملا، اس نے جعلی دستخط کیے اور جعلی ایگریمنٹ بنایا، جھوٹے مقدمے پر مجھے گرفتار کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا ہے کہ میں ملک کے قانون سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں، ایک شخص جو پاکستان کا وزیر اعظم رہا اس پر فائرنگ ہوئی، گولیاں لگیں اور عمران خان مرضی کی ایف آئی آر نہیں کٹا سکے۔
میرا جرم صرف یہ ہے کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں،@AliHZaidiPTI کی گفتگو۔
— PTI (@PTIofficial) April 20, 2023
pic.twitter.com/dhnIH6W9ZG