لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کے بائیکاٹ سے مسلم لیگ (ن) کی رہی سہی عزت بچ جائے گی۔
زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس اب بہترین راستہ الیکشن کا بائیکاٹ ہے، اس فیصلے سے ان کی رہی سہی عزت بچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سب کو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹس نہیں دی جا سکتی تھیں، ٹکٹس دینے کا فیصلہ عمران خان نے خود کیا، امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل گزشتہ 3 ماہ سے جاری تھا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ابھی قومی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات ہونے ہیں، جن لیڈروں کو صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس نہیں مل سکے وہ قومی اور بلدیاتی سیاست میں کردار ادا کریں گے۔