لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر ممکنہ طور پر ٹکٹس نہ ملنے پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
زمان پارک میں پی پی 162 پی ٹی آئی کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر کے حلقہ کے عوام نے احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے، حلقے کے مظاہرین نے ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا، مظاہرین امپورٹڈ امیدوار نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔