اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے طلبی پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 2 رکنی وفد کی منظوری دے دی، یہ وفد عدالت عظمیٰ میں پیش ہو گا۔
وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر چودھری فواد حسین کل سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ کے رو برو پیش ہو کر تحریک انصاف کا مؤقف پیش کریں گے۔