اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزرائے اعلیٰ کو کام سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور محمود خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے نگران وزرائے اعلیٰ آئینی مدت پوری کر چکے، محسن نقوی اور اعظم خان کو کام سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا پنجاب اسمبلی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
درخواست میں تحریک انصاف نے استدعا کی ہے کہ عدالت انتخابات تک روزمرہ امور نمٹانے کیلئے مناسب ہدایات جاری کرے، 3 ماہ کا وقت گزرنے کے بعد نگران حکومتوں کا قیام غیرآئینی ہو چکا۔
نگران حکومتوں کی جانب سے انتخابات نہ کرانا خلاف آئین ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومتوں کا مقصد صرف بروقت انتخابات یقینی بنانا ہوتا ہے۔