شرقپور شریف: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ عمران خان نے جن امیدواروں کو نامزد کیا ہے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا کر پروپیگنڈا کر رہا ہے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرا رہے ہیں۔