سابق صدر آصف زرداری نوابشاہ پہنچ گئے، عید وہیں منائیں گے

Published On 20 April,2023 10:52 pm

نواب شاہ: (دنیا نیوز) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نواب شاہ پہنچ گئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری عید نواب شاہ میں ہی منائیں گے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ ان کی ہمشیرہ ایم پی اے فریال تالپور بھی موجود ہیں۔

آصف زرداری کی آمد کی وجہ سے زرداری ہاؤس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دیئے گئے، اس سے قبل سابق صدر نے ٹنڈوجام کا بھی نجی دورہ کیا تھا۔