اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عید الفطر کے بعد ملک میں ایک ہی وقت الیکشن اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہوگی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ’الحمدللہ آج مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی گفتگو ہوئی، میں پر امید ہوں کہ عید کے بعد پارٹی سربراہان کے اجلاس میں مثبت پیشرفت ہو گی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ہی وقت انتخابات کرانے کے معاملات اور اپوزیشن کے ساتھ مذکرات کے طریقہ کار کو اس وقت تک حتمی شکل دی جائے گی۔
Alhamdulillah, had an extensive discussion with Maulana Fazal-ur-Rehman today. I am optimistic that party heads meeting after Eid will make positive progress. The issues of one day election across the country & modalities for dialogue with opposition will be finalized by then IA. pic.twitter.com/2EsAhrsfV3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 19, 2023
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حکومتی جماعتوں کے اجلاس میں جے یو آئی نے اپوزیشن سے مذاکرات کرنے کے معاملے پر آمادگی ظاہر نہیں کی تھی۔