اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک مستحکم، پُرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) April 15, 2023