سردار تنویر الیاس وزارت عظمیٰ کے بعد پارٹی صدارت سے بھی فارغ

Published On 25 April,2023 08:29 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کے بعد آزاد کشمیر میں پارٹی صدارت سے بھی فارغ کر دیا گیا، سابق وزیراعظم عبد القیوم نیازی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدارت ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 31 کے بجائے صرف 7 اراکین اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے خواجہ فاروق کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا گیا ہے، انوار الحق کی قیادت میں فارورڈ بلاک پہلے ہی علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔