لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کی ریلی ان لوگوں کیلئے ایک انتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے یوم مئی کی ریلی میں بھرپور عوامی شرکت کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یوم مئی کی ریلی کیلئے لاہور سے زبردست رسپانس ملا، شاندار آغاز کے بعد ریلی اور بھی زور پکڑ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل (ر) باجوہ نے بڑے بڑے مجرموں کا احتساب نہیں ہونے دیا: عمران خان
اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ان لوگوں کیلئے ایک انتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں، ہماری عوام سپریم کورٹ کے احکامات اور آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ انتخابات سے دور ہمارا ملک اپنی موجودہ نازک معاشی صورتحال میں سڑکوں پر ہونے والی ایک بڑی تحریک کو برداشت نہیں کر سکے گا۔
Massive response from Lahore for our May Day rally - & this was at the start. Rally gaining even more momentum now. Let this be a warning to those who are thinking of defying SC & Constitution. Our ppl will not tolerate the mafia violating SC orders & Constitution by running pic.twitter.com/dpwndF980E
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2023