لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، اگر 14 مئی تک الیکشن نہیں ہوتے تو اس کا مطلب ہو گا انہوں نے آئین توڑا ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے جو ایجنڈا دیا ہے ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں تمام مسائل کی وجہ حکومت ہے، اے این پی بھی اس کا حصہ ہے، ملک کی خراب معیشت اور امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ بھی یہ حکومت ہے، کل ہونے والی اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس کا ہم حصہ نہیں بنیں گے۔