گووا: (دنیا نیوز) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی شہر گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔
اس موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اجلاس میں خیر مقدم کیا۔
اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھارتی ہم منصب جےشنکر کے مصافحہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو سے مصافحہ معمول کا رسمی عمل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گووا میں عشائیہ میں شرکت، بھارتی ہم منصب سے مصافحہ
قبل ازیں گووا میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں، مستقبل میں ترقی کے وژن، اصلاحات کا عمل زیرِ بحث آیا۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کی قیادت کے مینڈیٹ کی تکمیل کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔