خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 اور گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 117 کلو میٹر مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے بعد کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔