لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث بند شاہراہیں کھول دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاہور میں رات گئے تک پی ٹی آئی کارکنان کا وقفے وقفے سے احتجاج جاری رہا اور کارکنان کے منتشر ہونے کے بعد شہر کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں تاہم مال روڈ انڈر پاس سے لے کر دھرم پورہ انڈر پاس تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے، رات سے بند فیروزپور روڈ قرطبہ چوک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ کنال روڈ، جیل روڈ اور ظفرعلی روڈ پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔