پنجاب میں پُرتشدد کارروائیاں، نگران وزیراعلیٰ کا چیف الیکشن کمیشن کو خط

Published On 15 May,2023 03:15 pm

لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں شر پسند عناصر کی جانب سے املاک و تنصیبات پر حملوں کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں شرپسند عناصر کیجانب سے خون خرابہ کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا، شرپسند عناصر کی جانب سے انتہائی اہم سرکاری و نجی املاک پر حملے کر کے آگ لگائی گئی، شرپسند عناصر کے ان اقدامات سے املاک کو نقصان پہنچا، قانون نافذ کرنے والے افسران و جوان زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :کسی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مسلح جتھوں کیخلاف کارروائی ہورہی ہے: آئی جی پنجاب

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ایسی تمام کارروائیوں کو روکنے کیلئے متحد ہے اور وہ  اپنی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو بریفنگ کیلئے تیار ہیں ۔
 

Advertisement