شہباز شریف سے بلوچستان کے طلبہ کی شکایات بارے قائم کمیشن کی ملاقات

Published On 16 May,2023 08:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کے طلبہ کی شکایات کے حوالے سے قائم کردہ کمیشن کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت بلوچستان کے عوام کو امن، دوستی اور خوشحالی کا پیغام دے رہے ہیں، بلوچستان کے تمام مسائل، مسنگ پرسنز کا مسئلہ ریاست کے تمام سٹیک ہولڈرز اکٹھے بیٹھ کر حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دینگے تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو: وزیر اعظم

اس موقع پر کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، شہباز شریف نے کہا کہ بلوچ طلبہ کی شکایات اور ان کے ازالے کے حوالے سے رپورٹ انتہائی جامع ہے، وفاقی اور صوبائی ادارے رپورٹ میں دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شراکت داری اور پارٹنرشپ کی حکمت عملی اپنا کر قومی اتحاد اور ترقی یقینی بنائی جائے، بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، خواتین اور معاشرے کے محروم طبقات کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

Advertisement