اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پوری کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیب ذرائع کے مطابق کرپشن کیسز کے حوالے سے سابق حکومت کی کابینہ کے ارکان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے، کابینہ کے بیشتر ارکان کے بیانات بطور گواہ قلمبند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کل شامل تفتیش نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے، نیب
نیب راولپنڈی کی جانب سے فیصل واوڈا، شیخ رشید اور علی زیدی کو 24 مئی کے روز پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے، زلفی بخاری کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔