اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کا 5 رکنی پارلیمانی وفد 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گیا۔
وفد کی قیادت جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کر رہے ہیں، وفد میں ایم این اے مولانا جمال الدین سمیت بلوچستان کے ایم پی ایز یونس زہری، شام لال اور اصغر ترین شامل ہیں۔
جے یو آئی کا پارلیمانی وفد چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا، وفد چین کی بزنسز کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
ملاقاتوں میں پاک چین دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کی ترقی کے امور پر بات چیت کی جائے گی، ملاقاتوں میں سی پیک سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔