لاہور : (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے زمان پارک میں واقع سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ کی تلاشی کے دوران ایس پی کے ہمراہ دیگر مرد و خواتین پولیس اہلکار ساتھ ہوں گی، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے گھر کے اندورنی اور بیرونی حصوں میں سرچنگ کی جائے گی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا پولیس کے ہمراہ زمان پارک جائیں گے۔
دوسری جانب 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث افراد کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی سے مذاکرات چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پر حکومتی ٹیم آج جائے گی جس کی سربراہی کمشنر لاہور ڈویژن کریں گے۔
لاہور پولیس کی جانب سے مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ تاحال بند ہے ، زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی پولیس کی طرف سے بند ہیں جبکہ مال روڈ اور دھرم پورہ نہر پل پر پولیس کی نفری موجود ہے۔