کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی، ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے تین کمپنیوں کی انتظامیہ کو 29 مئی کو پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کرنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے تینوں کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تینوں کمپنیوں کی انتظامیہ اپنی تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اب تک تینوں کمپنیوں کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، تینوں کمپنیوں کو فارن فنڈنگ کیس میں تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔