9 مئی واقعات: ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی قرار داد منظور

Published On 22 May,2023 07:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں 9 مئی کے واقعات پر ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف کے زیر صدارت ہونیوالے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے چیئرمین تحریک انصاف کی 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں کےخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان افواج پاکستان کےساتھ مکمل یکجہتی کرتاہے، 9مئی حملوں کے مقدمات موجودہ قوانین کےمطابق چلیں گے،مقدمات آرمی ایکٹ اورانسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت چلیں گے۔ 

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا، پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

Advertisement