اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر 9 مئی کا انکار کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
آج "یوم تکریم شہداء پاکستان" پر شہداء، غازیوں، ان کے اہل خانہ، وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا فقیدالمثال مظاہرہ کرکے 9 مئی کو No کہیں۔شہدا کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں۔ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداء کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹادیں pic.twitter.com/lBhshL6UU1
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 25, 2023
انہوں نے کہا کہ آج یوم تکریم شہدائے پر وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، شہداء کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداء کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹا دیں۔