اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں، ملک سے باہر میرا کوئی بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔
I want to thank the government for putting my name on the ECL as I have no plans to travel abroad, because I neither have any properties or businesses abroad nor even a bank account outside the country.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
If and when I do get an opportunity for a holiday, it will be in our…
عمران خان نے کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔