کراچی : تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر جاں بحق

کراچی : تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق ناردرن بائی پاس انڈس کٹ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت علی نواز اور منظور کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دونوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔