لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جھنگ کے وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ۔
عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سابق وزیر اعظم عمران خان نے وکاء وفد سے گرفتار کارکنان کے حوالے سے قانونی مشاورت بھی کی۔
ملاقات کے دوران وکلا کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جھنگ سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
چئیرمین تحریک انصاف سے ضلع جھنگ سے وکلأ کے وفد کی ملاقات اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت pic.twitter.com/HujaQOY2ET
— PTI (@PTIofficial) May 29, 2023