راولپنڈی: (دنیا نیوز) نیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ واپسی سیکنڈل پر سابق وزیر اعظم کا جواب نیب کو موصول ہوگیا، نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھی جلد ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔