لاہور: (دنیا نیوز) 9مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمہ میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بڑے بھائی میاں اکرم اقبال کو حراست میں لے لیا گیا ہے، میاں اکرم اقبال کو سمن آباد سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے حراست میں لیا ہے۔
میاں اکرم اقبال کو گھر میں کیمرے لگوانے کے دوران حراست میں لیا گیا جبکہ میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، میاں اسلم اقبال کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔