راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے، جس سے مائنس عمران خان اور پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات نیب کا نوٹس موصول ہوا ہے جس کا آج تحریری جواب دے رہا ہوں، جبکہ میں یہ بتاچکا ہوں القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھا، کیونکہ شہزاد اکبر سے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی۔
رات نیب کا نوٹس موصول ہوا ہے جس کا آج تحریری جواب دے رہا ہوں جبکہ میں یہ بتاچکاہوں القادرٹرسٹ ایجنڈے کےوقت میں موجود نہیں تھاکیونکہ شہزاد اکبرسے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے جس سے مائنس عمران خان اورپلس نوازشریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 30, 2023
انہوں نے کہا کہ میرے سمیت ساری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، لیکن 13 پارٹیوں کا ٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے، ایک مہینے سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور ہمارے گندے کپڑے میڈیا پر دھوئے جا رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ چند لوگوں کیلئے قانون سازی نہیں ہو سکتی، دیکھیں یکم جون کو سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے، نوازشریف بھی آ جائے تاکہ روز روز کی چک چک ختم ہو، نوازشریف کی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔
میرےسمیت ساری قوم9مئی کےواقعات کی مذمت کرتی ہے لیکن13پارٹیوں کاٹولہ اسےاپنا سیاسی بیانہ نہ بنائےایک مہینےسےدنیامیں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہےاورہمارےگندےکپڑےمیڈیاپردھوئےجارہےہیں سپریم کورٹ کہتی ہےکہ چندلوگوں کےلیےقانون سازی نہیں ہوسکتی دیکھیں یکم جون کوسپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 30, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ جب ڈالر 312روپے کا ہوگا اور 18 لاکھ آٹے کے تھیلے رمضان میں غائب ہوں گے تو لوگوں کو سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، 7 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہیں جو اپنا فیصلہ خود کرنے کا شعور رکھتے ہیں، جنہیں بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔