راولپنڈی : (ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ماں اور عوام کی دعاؤں سے کرپشن سے پاک ہوں۔
شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ 16 مرتبہ وفاقی وزیر رہا ہوں اور اقوامِ متحدہ میں خطاب بھی کیا اورپاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کی خدمت کی۔
شیخ رشید نے مخالف سیاسی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری ، نوازاور ڈار کی طرح ملک سےنہیں بھاگا، لیکن آج میری شہریت پاسپورٹ منسوخ کردیےگئے ہیں جب تک گرفتار نہیں ہوتا، قوم میرےٹوئٹرکو فالوکر ے۔
میں اللہ کےفضل سے ماں اورعوام کی دعاوں سے کرپشن سے پاک16مرتبہ وفاقی وزیررہاہوں اقوام متحدہ میں خطاب کیااورپاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کی خدمت کی زرداری نوازڈارکیطرح ملک سےنہیں بھاگالیکن آج میری شہریت پاسپورٹ منسوخ کردیےگئےہیں جب تک گرفتار نہیں ہوتاقوم میرےٹوئٹرکو فالوکر ے pic.twitter.com/POGNADjNjF
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 27, 2023
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں اور شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے ۔